: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر اور جارحیت مسلط کیے ہوئے ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ


army chief ayaz bajwa February 5, 2020 | 4:34 PM

اسلام آباد: (نیوزآن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیری اکیلے نہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر اور جارحیت مسلط کیے ہوئے ہے۔ کشمیریوں کے حقوق غصب کر کے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جبر کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے والے کشمیری بہن بھائیوں کو سلام، اس جدوجہد میں کشمیری اکیلے نہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، کشمیریوں کے لیے ہماری غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی۔ پائیدار امن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں کر رہی ہیں، جان بوجھ کر آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جوانوں اور شہریوں کی لازوال قربانیاں جدوجہد آزادی کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔