: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے نئی آنے والی فلم میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کردیا


katrina_09_cal_02 December 30, 2018 | 8:50 PM

ممبئی:(نیوزآن لائن)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے نئی آنے والی فلم میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق معروف کوریو گرافر اور ہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی ڈانس پر مبنی فلم میں پہلی بار نوجوان اداکار ورون دھون کے مدمقابل بالی ووڈ کی حسینہ کترینہ کیف کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اداکارہ نے فلم میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنے سے صاف انکار کردیا اور فلم میں شامل ہونے سے معذرت کرلی۔کترینہ کیف کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کترینہ ہمیشہ سے ہی پروفیشنل اداکارہ رہی ہیں لیکن انہوں نے ریمو ڈیسوزا کی اس ڈانس فلم میں شامل ہونے سے معذرت کرلی ہے۔