: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بڑے ڈاکوں پر احتساب سے کرپشن میں کمی آئی


PM-Imran khan February 23, 2020 | 9:11 PM

میانوالی:(نیوزآن لائن)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑے ڈاکوں پر احتساب سے کرپشن میں کمی آئی۔ تفصیلات کے مطابق نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب اورچین نے معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کی مددکی، متحدہ عرب امارات نے ہر ضرورت پر پاکستان کے دوست کا کردار ادا کیا۔ آسان زندگی انسان کی موت ہے، مشکل راستہ ہی ہمیں آگے لے کر جاتا ہے۔س سے قبل کندیاں میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کو جنگل کی اہمیت کا علم نہیں ہے، ہمارے بچوں اور نوجوانوں میں شجرکاری سے متعلق آگاہی نہیں ہے، لوگوں نے جنگلات ختم کرکے زمینوں پر قبضے کرلئے، ہم نے جنگل تباہ کیے تو موسمیاتی تبدیلی مستقبل تباہ کردے گی، بچوں کوشجرکاری کی اہمیت سیآگاہ کریں گے، اسکولوں میں ملک کے مستقبل کے لئے شجرکاری کی اہمیت کا سبق رکھا جائے۔ جنگلات کے خاتمے کے ذمہ داراں کو صرف جرمانہ نہ کیاجائے بلکہ انہیں جیلوں میں ڈالا جائے۔