: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بلدیہ ملیر میںمعمول کے مطابق صفائی ستھرائی کا نظام متحرک ہے: جان محمد بلوچ


22-09-2019 CM,Chairman September 22, 2019 | 6:29 PM

بلدیہ ملیر :وزیر اعلیٰ سندھ نے خصوصی صفائی مہم کے دوسرے روز بھینس کالونی کو دورہ کیا
کراچی:(نیوزآن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی صفائی مہم ” کلین مائی کراچی ” کے دوسرے روز بلدیہ ملیر میں جاری صفائی مہم کے دوران یوسی 5 بھینس کالونی کا تفصیلی دورہ کیا اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کیلئے کام کرتے ہیں ، عوام کے تکلیفیں ہماری تکلیفیں ہیں ، شہر کراچی کو کچرے سے صاف کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ، صفائی مہم میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،بھینس کالونی میں بیک لاک کچرا ٹھکانے لگانے کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا 30روز ہ صفائی مہم کے دوران شہر کراچی کا تمام بیک لاک کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگا دیا جائے گا ، دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ ، وزیر اطلاعات سعید غنی، کمشنر کراچی افتخان علی شلوانی، چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ ،ڈپٹی کمشنر ملیر عبدالحکیم جاکھیرانی ، اسسٹنٹ کمشنر ملیر فاروق سومرو، میونسپل کمشنر عمران اسلم ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واثق ظفر بھی ہمراہ تھے،بعد ازا ںچیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہبلدیہ ملیر میںمعمول کے مطابق صفائی ستھرائی کا نظام متحرک ہے، بلدیہ ملیر سے بیک لاک کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگا یا جارہا ہے ، بلدیہ ملیر میں ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباََ 30 ہزار ٹن بیک لاک کچرا موجود ہے، بلدیہ ملیر میں یومیہ 1000 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نجی شعبے کے اشتراک سے یومیہ5سو سے 7 سو ٹن کچرا ٹھکانے لگاتا ہے، بلدیہ ملیر میں خصوصی صفائی مہم میں حصہ لینے والی مشینری 50 سے زائد ہے اور افرادی قوت 150سے زائد ہے جسے مزید بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ملیرنے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ ملیر سے کوآرڈنیشن کرتے ہوئے بیک لاک کچرے کو صفر لیول پر لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔