: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بلدیہ عظمی کراچی کے ایڈیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید مصطفی کی والدہ کا انتقال۔ ڈپٹی میئر کراچی ، آفیسرز ایسوی ایشن ، ودیگر کا اظہار تعزیت


kmc March 22, 2020 | 3:18 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)بلدیہ عظمی کراچی کے ایڈیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی جاوید مصطفی کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن ، چیئرمین کچی آبادی سعد بن جعفر،پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی محمد رضوان خان ، افسران عقیل احمد، ارشاد احمد ، جمال اختر، سہیل مشتاق، رانا شاہد، منیر اختر، توقیر درباری ، عامر حسین، عادل خان ، محمد علی ، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی ، سینئر ڈائریکٹر عبدالقیوم ، سینئر ڈائریکٹر عمران قدیر کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل اختر ہاشمی ، عبدالحفیظ، آزاد رائٹرز فورم و دیگر نے جاوید مصطفی سے گیرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔