: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بلدیہ شرقی کے اسکولوں کی تعلیم کا معیار،معیاری نجی اسکولوں کے مقابل آنا شروع


22-09-2019 copy September 22, 2019 | 6:08 PM

قائداعظم انگلش میڈیم اسکول مارٹن کوارٹر کیمپس آئی آئی کا افتتاح کر دیا گیا
کراچی:(نیوزآن لائن)بلدیہ شرقی کے اسکول آکسفورڈ اور گابا کے کورسز پڑھائیں گے،چئیرمین بلدیہ شرقی کی کوششوں سے مارٹن کوارٹر میں فی الوقت پرائمری سطح تک قائداعظم انگلش میڈیم اسکول کیمپس ii کا افتتاح کر دیا ہے اس سلسلے میں مذکورہ اسکول میں منعقدہ تقریب سے اسکول کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ مرحلہ وار بلدیہ شرقی کے اسکولوں میں نجی اسکولوں کے آکسفورڈ،گابا کے کورسز غریب بچوں کی دسترس میں ہونگے جو بلدیہ شرقی انہیں مفت فراہم کرنے کے ساتھ اس کی تعلیم مستند اساتذہ کرام سے دلوائے گی،قائداعظم اسکول اس میں ایک زبردست اضافہ ہے اب ہزاروں روپے خرچ کرنے والوں کی تعلیم بلدیہ شرقی کے اسکولوں میں مفت دستیاب ہے جس سے ہر کوء استفادہ حاصل کر سکتا ہے انہوں نے محکمہ تعلیم بلدیہ شرقی کے ڈائریکٹر شیرعلی انکے افسران واساتذہ،چئیرمین ایجوکیشن کمیٹی ندیم خواجہ و دیگر کو اسکولوں کو بہترین تعلیمی سہولیات کی جانب گامزن کرنے پر زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ اب ہم تعلیم کے حوالے سے درست ٹریک پر ہیں اسے مرحلہ وار ہر غریب بچے کی دسترس تک پہنچانا ہے تاکہ ہمارے بچوں کا احساس محرومی ختم ہو اور وہ کہہ سکیں کہ جو تعلیم ایک امیر حاصل کر رہا ہے وہ ہی تعلیم ہم حاصل کر رہے ہیں اور امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رکھ کر ایسا کیا جاسکے گا انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور دیکھیں کہ بلدیہ شرقی کے اسکولوں میں طرز تعلیم کسی طور بھی نجی اسکول سے مختلف نہیں ہے اسکول کی عمارت کی تعمیر کرنے پر انہوں نے ایجوکیشن ورکس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باہمی اشتراک عمل سے محکمہ تعلیم کی عمارتوں کو بہتر کیا جاسکتا ہے اس موقع پر معززین شہر کے ساتھ یوسیز کے چئیرمینز،وائس چئیرمینز ودیگر نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔