: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بلدیہ شرقی کا مالی سال (2019ـ20) کا 2 ارب63 کروڑ 60 لاکھ کا متوازن بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا


30.6.2019 (1) June 30, 2019 | 7:42 PM

ترقیاتی مصارف کیلئے 71 کروڑ 50 لاکھ اور غیر ترقیاتی مصارف کیلئے 28 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص
اوزیڈٹی آمدنی کی مد میں 1 ارب 40 کروڑ روپے مختص، بلدیہ شرقی کی اپنی ذرائع آمدنی کی مد میں 27 کروڑ60لاکھ روپے مختص
بلدیہ شرقی کے مکینوں کے مسائل دور کرنے کیلئے تمام اراکین کونسل کو ساتھ لے کر چلے ہیں اور آئندہ بھی ساتھ لے کرچلیں گے۔ چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور
اراکین کونسل کو انکا استحقاق ہر صورت ملنا چاہیئے، ضلع شرقی کی بہتری کیلئے ہمیشہ تنقید برائے تعمیر کو ترجیح دی۔ اپوزیشن لیڈر بلدیہ شرقی ذولفقار قائم خانی
مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا بجٹ پر اظہار خیال تعریف کے ساتھ اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا گیا
کراچی:(نیوزآن لائن)بلدیہ شرقی کی کونسل نے بلدیہ شرقی کیلئے مالی سال (2019ـ20)کا 2 ارب63 کروڑ60 لاکھ روپے کا متوازن بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے چئیرمین معید انور کی سربراہی میں مسلسل تیسرا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی گئی ہے اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں فنانس کمیٹی کے چیئرمین آصف میمن نے بجٹ تفصیلات سے کونسل کو آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ترقیاتی مصارف کیلئے 71 کروڑ50 لاکھ روپے، غیر ترقیاتی مصارف کیلئے 28 کروڑ80 لاکھ روپے تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں 1 ارب52کروڑ30 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں حکومت سندھ سے اوزیڈٹی کی مد میں وصولی کا ہدف 1ارب40 کروڑ روپے رکھا گیا ہے جبکہ پراپرٹی/ بیٹرمنٹ ٹیکس کی مد میں سالانہ آمدنی کا ہدف70 کروڑروپے، غیر متقولہ جائیداد کی مد میں وصولیوں کا ہدف 26 کروڑروپے جبکہ بلدیہ شرقی نے اپنے ذرائع آمدنی سے وصولیوں کا ہدف 27 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔ چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شرقی کو ترقیاتی مد میں زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرنے کیلئے غیر ترقیاتی مصارف کو کم کیا گیا ہے۔ ضلع شرقی کو ترقیاتی لحاظ سے آگے کی جانب لے جانے کیلئے اراکین کونسل کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلے ہیں اور آئندہ بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ ملازمین کے مسائل کو بھی حل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں انکی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ہیلتھ انشورنش کیلئے پہلی مرتبہ 2 کروڑ50 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ ہر رکن کونسل کیلئے بھی ترقیاتی فنڈز مختص کئے گئے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ چاہے وسائل کتنے ہی محدود ہی کیوں نہ ہوں ضلع شرقی کے مسائل حل کیئے جائیں۔ قائد حزب اختلاف بلدیہ شرقی ذولفقار قائم خانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کونسل کا استحقاق پہلی ترجیح ہے اسکا ہرصورت خیال رکھا جانا چاہیئے ہمیشہ بلدیہ شرقی کی ترقی کی کوشش کیلئے تعاون کیا، اس سلسلے میں تنقید برائے تعمیر کو سامنے رکھا اور کبھی تنقید برائے تنقید نہیں کی۔ بجٹ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پارلیمانی لیڈر محمد غوث،پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مولابخش چنڈ، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر مصطفی قریشی، ن لیگ کے طاہر جمیل،بملا روز میری تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سرتاج خٹک اور اورنگزیب تاج نے خطاب کیا اور تعریفی کلمات کے ساتھ اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا اجلاس میں وائس چیئرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ، ڈائریکٹر کونسل ڈاکٹر آصف رضوی، اکاؤنٹس آفیسر جاوید شیخ کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔