: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بلدیہ جنوبی انتظامیہ کیجانب سے کورونا وائرس سے بچائو اور احتیاتی تدابیرکے حوالے سے عوامی آگاہی مہم کا آغاز


dmc south launch safety March 22, 2020 | 9:26 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) بلدیہ جنوبی انتظامیہ کیجانب سے کورونا وائرس سے بچائو اور احتیاتی تدابیرکے حوالے سے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا اس ضمن میں بلدیہ جنوبی کے میونسپل انسپیکٹرزنے موٹرسائیکلوں پر گلیوں اور محلوں میںجاکر لاؤڈ اسپیکر پراعلانات کے ذریعے عوام کواپنے گھروں تک محدود رہنے اور اس موزی وباء سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاتی تدابیراپنانے کی تلقین کی جبکہ شب معراج کے موقع پر کورونا سے بچائو کیلئے ڈس انفیکٹڈ اسپرے مہم پرمامور اہلکاروں نے مساجدکے اندر، اطراف کے علاقوں ،اسپتالوںاور عوامی مقامات پر اسپرے کاکام انجام دیا اس موقع پرچیئرمین بلدیہ جنوبی ملک فیاض اعوان نے کہا کہ آگاہی مہم کا مقصد عوام کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے اور احتیاتی تدابیراختیار کرکے خود کو اور دوسروں کو اس وائرس سے محفوظ رکھنے کاپیغام دینا ہے کیونکہ اس وائرس کا واحد علاج صرف احتیاط ہی ہے عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلائو کوروکنے کیلئے وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کیجانب سے لوگوں کو اپنے گھروں تک محدود رہنے اور سماجی رابطوں سے گریزکرنے کے فیصلے پرمکمل سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سختی سے عمل کریں بدقسمتی سے دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے جان لیوا حملوں کاسلسلہ سے جاری ہے اس ضمن میں لاپرواہی کی صورت میں سامنے آنے والے نتائج کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے چیئرمین ملک فیاض کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ اور ان کی ٹیم کورونا وائرس کے انسداداور عوام کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے نہایت محنت اور جانفشانی کے ساتھ مسلسل اقدامات کررہی ہے اس مشکل مرحلے اور آزمائش کی گھڑی میں ہم سب کو قومی ذمے داری کامظاہرہ کرتے ہوئے اورمتحد ہو کر کورونا وائرس کامقابلہ کرنا ہے چیئرمین ملک فیاض اعوان نے مزیدکہاکہ بلدیہ جنوبی انتظامیہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں پوری طرح متحرک ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ شب معراج کے موقع پر پاکستان کی سلامتی اور خصوصا کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے خصوصی طورپردعائیں کریں۔