: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے 7 جون کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گی


brithish prime minster Theresa May June 6, 2019 | 2:52 PM

لندن :( نیوزآن لائن)برطانیہ کی وزیرِ اعظم تھریسا مے 7 جون کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گی، حکمران پارٹی کے نئے لیڈر کے چنا میں ایک ماہ لگ سکتا ہے، انھوں نے بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ کو قائل کرنے میں ناکامی کے بعد وزارتِ عظمی سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا،نئے پارٹی لیڈر کے انتخاب تک قائم مقام وزیراعظم رہ سکیں گی، حکمران پارٹی کے نئے لیڈر کے الیکٹ میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔وزارت عظمی کی دوڑ میں کئی سیاستدانوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں ، جن میں کنزرویٹیو پارٹی کے رکن اور نو منتخب وزیر داخلہ ساجد جاوید ، بورس جانسن، ایستھر میک وی، روری سٹیورٹ اور جیرمی ہنٹ شامل ہیں،واضح رہے کہ24 مئی کو برطانیہ کی وزیرِ اعظم تھریسا مے نے بریگزٹ معاہدے کے معاملے پر اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے سات جون کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔