: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

برسات کے دوران ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف فراہم کی جائے: جان محمد بلوچ


dmc malir July 29, 2019 | 7:53 PM

بلدیہ ملیر رین ایمرجنسی:غفلت برتنے والے افسران و ملازمین معطل
کراچی ( نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ ،وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت اور میونسپل کمشنر عمران اسلم نے پیر کے روز ہونے والی بارش کے دوران صبح سویرے بلدیہ ملیر کی مختلف شاہراہوں پر ہنگامی دورہ کرتے ہوئے ڈی واٹرنگ پمپ اور افرادی قوت کی مدد سے نکاسی آب کے کام کا جائزہ لیا۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ مشینری اور افرادی قوت آن روڈ رکھی جائے،پانی کی نکاسی کیلئے بارش رکنے کا انتظار نہیں کیا جائے بلکہ دوران برسات ہی برساتی پانی کی نکاسی کے عمل کو یقینی بنایا جائے، ضلع ملیر میں جہاں کہیں بھی برساتی پانی جمع ہے اسکی فوری اور ہنگامی بنیادوں پر نکاسی کو یقینی بنایا جائے،برسات کے دوران ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف فراہم کی جائے۔چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے غیر حاضر افسران و ملازمین پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واثق ظفر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران و ملازمین کو فوری معطل کیا جائے،تفصیلات کے مطابق غفلت برتنے والے افسران و ملازمین میں اے ای ای ظہیر الدین، جمال عباس، سب انجینئر فیاض علی ڈومکی، رسول بخش، اسرار علی اور آفیشل محمد عالم شامل ہیں، چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کو میونسپل کمشنر عمران اسلم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام یوسیز میں متعلقہ عملہ نکاسی آب کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے، نشیبی علاقوں سے ڈی واٹرنگ اور افرادی قوت کی مدد سے نکاسی کاکام جاری ہے،بارش کے دوران کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا ، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے بلدیاتی عملہ آن روڈ ہے،اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ای اقبال ڈائری،ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن واثق ظفر ، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔