: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بالی ووڈ کی نئی فلم ” انا “کا نیا ٹیزر جاری


film anna hazare September 16, 2016 | 4:16 PM

ممبئی:(نیوزآن لائن)بھارت کے معروف سماجی کارکن انا ہزارے کی زندگی پر مبنی بالی ووڈ فلم انا کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ سماجی کارکن کسان بابو راو ہزارے سے کون واقف نہیں جنہوں نے اپنے ملک کی ترقی،عوام کی بھلائی اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے کئی کامیاب تحریکیں چلائیں ۔منندرا جین کی پروڈیوز کردہ اس فلم کی کہانی انا ہزارے کی زندگی کے گرد گھومتی ہوئی نظر آتی ہے جس میں بابو راو ہزارے کا کردار ششنک اداپرکاراداکر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں تنیشا مکرجی ،گووند نام دیو،رجت کپور،شرت اورکشور کدم بھی شامل ہیں۔ فلم ” انا ” 14اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔