: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا بدسلوکی پر سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ


salman khan June 6, 2019 | 3:16 PM

ممبئی:(نیوزآن لائن) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم بھارت کے پریمئیر کے موقع پر آئے بچے سے بدسلوکی پر سیکڑوں مداحوں کے سامنے اپنے سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ دے مارا،سلمان خان اپنی نئی فلم بھارت کے پریمئیر میں شرکت کے لیے آرہے ہیں، انہیں دیکھنے کے لیے مداحوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے، ان کی آمد کے ساتھ ہی مداحوں میں جوش و جذبہ بھی بڑھ جاتا ہے اور سیکیورٹی گارڈ انہیں سلمان خان سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اس سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ وہاں ان سے ملاقات کے لیے آنے والے بچے سے کی گئی بدسلوکی پر مارا ۔