: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بالی ووڈ ادکارہ راکھی ساونت نے اپنی شادی کی تصدیق کردی


rakhi sawany August 4, 2019 | 5:44 PM

ممبئی:(نیوزآن لائن)بالی ووڈ ادکارہ راکھی ساونت نے اپنی شادی کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حال ہی میں نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھی ہیں اور ان کے شوہربھارتی نژاد برطانوی شہری ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں،واضح رہے کہ کہ گزشتہ ہفتے راکھی ساونت کی شادی کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں لیکن انہوں نے اس خبر کو جھٹلاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اشتہار کے لیے شادی کا فوٹوشوٹ کروایا ہے لیکن اب راکھی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں ڈر گئی تھی اور آج میں اس خبر کی تصدیق کرتی ہوں کہ ہاں میں نے شادی کرلی ہے۔ راکھی نے کہا میں ہمیشہ سے ٹی وی شو پروڈیوس کرنا چاہتی تھی اور مجھے لگتا ہے میرا دیرینہ خواب اب پورا ہوگا۔ خدا نے مجھے بہت اچھا شوہر دیاہے۔