: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

اینیمیٹڈ فلم دی ایڈمز فیملی 11 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے کو تیار


The-Adam-Family-750x369 August 12, 2019 | 6:34 PM

لاس اینجلس :( نیوزآن لائن) نئی اینیمیٹڈ فلم دی ایڈمز فیملی 11 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،کونراڈ ورنن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چارلس ایڈمزکے مشہور کارٹون پر مبنی ہے جس کی کہانی ایڈمز نام کے ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے۔ان کا گھر جو کہ ایڈمز ہاوس کہلاتا ہے ، ازخود اپنی جگہ ایک جائے حیرت ہے ۔ ایک ایسا گھر جہاں دھماکے ہوتے ہیں۔ اذیت رسانی کے عجیب و غریب آلات موجود ہیں اور آنکھوں کے نیچے سرمہ لگائے ایک ایسا عجیب و غریب خاندان رہتا ہے جس کا ہر فرد نرالا ہے، اور سب سے بڑھ کر ایک ہاتھ ہے جو اپنی انگلیوں کو ٹانگوں کے طور پر استعمال کرکے پورے گھر میں منڈلاتا ہے۔کونراڈ ورنن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چارلس ایڈمزکے مشہور کارٹون پر مبنی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلم میں اپنی آوازوں کا جادو جگانے والے فنکاروں میں آسکر ایساک،چارلز تھیرون،نک کرول،فن وولفہارڈ،ایلیسن جینے اور ایمی گارسیا سمیت دیگر شامل ہیں، فلم دی ایڈمز فیملی 11 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔