: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

ایف بی آر نے مبینہ طور پراربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث200 بلڈرز، اداروں و ٹیکس دہندگان کیخلاف کاروائی شروع


fbr-pak February 17, 2019 | 6:22 PM

اسلام آباد:(نیوزآن لائن)ایف بی آر نے مبینہ طور پراربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث200 بلڈرز، اداروں و ٹیکس دہندگان کیخلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔ پہلے مرحلے میں ایف بی آر کے ماتحت ادارے ریجنل ٹیکس آفس اسلام آبا کی ٹیم نے 5 بڑے اداروں کے دفاتر پر چھاپے مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے دوران 2 درجن کے قریب بے نامی بینک اکاونٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی ٹیم نے ریئل اسٹیٹ ڈویلپرریڈ سن، ٹاپ سٹی، نیو سٹی کے علاوہ ڈپلومیٹک انکلیو میں قائم گرین اسکول، مدینہ کیش اینڈ کیری کے ہیڈ آفس پر چھاپے مار کر تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے اور ان کیخلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ریڈ سن نامی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر قبضے میں لیے جانے والے ریکارڈ کی چھان بین کے دوران ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے ریڈ سن کے 23 خفیہ و ان ڈکلیئرڈ بینک اکاونٹس بھی پکڑ لیے ہیں جن میں 12 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے،قبضے میں لیے جانے والے ریکارڈ کے مطابق ریڈ سن کے مالک نے اپنے اور اپنی کمپنی کے 5 بینک اکاونٹس ڈکلئیر کررکھے تھے جن کے ذریعے لین دین ہورہی تھی جبکہ 2 ارب روپے کے لگ بھگ ریونیو ڈکلیئر کررکھا تھا ، کیس کی تحقیقات کے دوران مذکورہ بلڈرز کی جانب سے 3 ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس چوری سامنے آئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔