: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

اگر محض کیسز کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کے جیالوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا سکتے ہیں تو پھر وزیر اعظم کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ مشیراطلاعات ،سندھ بیرسٹر مرتضی وہا ب


selected 1 December 30, 2018 | 6:47 PM

کراچی (نیوزآن لائن) : وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات ، قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہا ب نے کہا ہے کہ اگر محض ایک ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی بنیا د پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جاسکتے ہیں تو پھر وزیر اعظم پاکستان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے۔انہوں نے یہ بات اتوار کے روز سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی سائیکل ر ریس کے اختتام پر گبول پارک لیاری میں ریس جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ جس طرح کی انتقامی کارروائیاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے شروع کر رکھی ہیں ، تاریخ اس طرح کی انتقامی کارروایوں سے بھری پڑی ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہا ب نے کہا کہ سندھ فارورڈ بلاک بننے کی باتیںدس گیارہ سالوں سے کی جا رہی ہیں جو کہ محض افواہیں ہیں ۔ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کا کوئی بھی منتحب نمائندہ پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت محض چار سیٹوں کی ہمایت پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی آئینی حکومت قائم ہیجو اپنا آئینی مینڈیٹ پورا کرے گی۔مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ 25 جولائی2018 کو سندھ کے عوام نے واضح کر دیا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی ہی حکومت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مخالفین جتنی چاہیں سازشیں کر لیں عدالت میں ہم ہی سرخرو ہونگے۔بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کو بھٹو کا آئین تفصیل سے پڑھنا چاہئے ، یہ لوگ محض تباہی پسند ہیں اور اپنی پانچھ ماہ کی حکومت کے دوراں یہ صرف مہنگائی اور تباہی کا طوفان لائے ہیں۔لیاری کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لیاری پیپلز پارٹی کے بغیر نامکمل ہے۔انہوں نے کہا کہ آج لیاری کے لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ ان کا مینڈیٹ چرایا گیا تھا۔اس سے پہلے مرتضی وہاب نے سائیکل ریس جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ دریں اثنا بیرسٹر مرتضی وہاب نے لیاری کے عوام کے ساتھ لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر لوگوں کی شکایات بھی سنی اور ان کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی ۔ بیرسٹر مرتضی وہاب معروف کمپوزر مرحوم ظہور احمد زیبی کے گھر بھی گئے اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ظہور زیبی جیسے موسیقار لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ ایک اچھی یاد بن کر زندہ رہتے ہیں۔