: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

اکارہ ماہرہ خان کا نیشنل یوتھ کونسل کا حصہ بننے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ


ماہرہ خان June 30, 2019 | 8:45 PM

کراچی: (نیوزآن لائن )معروف اداکارہ ماہرہ خان نے نیشنل یوتھ کونسل کا حصہ بننے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نیشنل یوتھ کونسل کا حصہ بنائے جانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لییحکومتی سطح پرہائی پاورڈنیشنل یوتھ کونسل کیقیام کافیصلہ کرلیا ہے، نوجوانوں کو سرکاری سطح پر اونر شپ ملے گی ،نیشنل یوتھ کونسل کے ممبران میں کرکٹر حسن علی، ثنا میر، اداکار حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، ثمینا بیگ، منیبہ مزاری شامل ہیں۔