: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

انسانی اسمگلنگ کا مکروہ دھندہ ناقابل برداشت اور ملک کے لئے ناسورہے۔نظام مصطفی پارٹی


PIC 12-5-2019 copy May 12, 2019 | 9:01 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،شبیر احمدقاضی،الحاج محمدرفیع،پیر زادہ غلام حسین چشتی،مولاناشاہدین اشرفی،عبدالقدیر شریف ،محمدنفیس قادری،سیدحنیف بخاری،مولانااحسن رضانوری نے مشترکہ بیان میں کہاکہ انسانی اسمگلنگ کا مکروہ دھندہ ناقابل برداشت اور ملک کے لئے ناسورہے۔انسانو ںکی اسمگلنگ کرنے والے مافیاکاخاتمہ ملک وقوم کے مفادمیں انتہائی ضروری ہے،لیکن موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے اس سلسلے میں کوئی مؤثر اور مسلسل ایکشن نہیں لیا۔ رہنماؤں نے پاکستانی لڑکیوں کی چینیوں سے شادی اسکینڈل کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کو معاشرتی تباہی قراردیاہے۔پیسوں کے لالچ میں پاکستان میں موجودگروہوں معصوم لڑکیوں اوروالدین کو لالچ دے کر چین پہنچا رہے ہیں،جس میں چینی باشندے بھی ملوث ہیں۔رہنماؤں نے چینی سفارت خانے کی جانب سے شادی اسکینڈل کے کریک ڈاؤن کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے درمیان جرائم کے خاتمے،انسانی اسمگلنگ کو روکنے اورتعلقات کو مستحکم کرنے کا مثبت جواب قراردیاہے۔انہوںنے حکومت پاکستان سے کہاکہ وہ چینی حکام کے ساتھ مل کر روابط کو مضبوط بنانے اور پاکستانی لڑکیوں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیاجائے۔ رہنماؤں کا مزید کہناتھا کہ یہ انسانی اسمگلنگ صرف چائنا رک محدودنہیں دنیا کے مختلف حصوں میں بھی یہ مکروہ دھندہ جاری ہے ،حکومت کو چاہئے کہ اس کے خلاف بھی مؤثرکارروائی کی جائے ۔