: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

امریکا نے اقتصادی پابندیاں نہ ہٹائیں تو ایران آبنائے ہرمز بند کر کے خلیجی ریاستوں سے دنیا بھر کو تیل کی سپلائی روک دے گا۔سربراہ ایرانی فوج


iran army April 28, 2019 | 10:10 PM

تہران:(نیوزآن لائن) ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے بلاجواز اقتصادی پابندیاں نہ ہٹائیں تو ایران آبنائے ہرمز بند کر کے خلیجی ریاستوں سے دنیا بھر کو تیل کی سپلائی روک دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران تیل برآمد نہیں کرسکتا تو کسی اور ملک کو بھی اجازت نہیں دیں گے۔ایرانی فوج کے سربراہ کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران سے تیل درآمد کرنے والے ممالک چین، بھارت، اور ترکی سمیت 8 ممالک کو اقتصادی پابندیوں کے ضمن میں دی گئی استثنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر ان ممالک نے بھی ایران سے تیل خریدنے پر معذرت کرلی تھی۔