: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

امریکا میں نسلی امتیاز کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے


black lives matters protest in amereica July 26, 2020 | 7:28 PM

واشنگٹن: (نیوزآن لائن) امریکا میں نسلی امتیاز کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہے ۔تفصیلات کے مطا بق امریکا کے ریاست کینٹکی میںمیں نسلی امتیاز کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے ہو ئے ، مسلح سیاہ فام افراد کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تین افراد زخمی ہو گئے۔مظاہرین مارچ میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی سیاہ فام خاتون کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے کہ فائرنگ شروع ہو گئی، پولیس اور مظاہرین کے مابین فائرنگ امریکی انتخابات سے قبل خطرناک سمجھا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد نسلی امتیاز کے خلاف مظاہروں میں شدت آئی ہے جو کئی ماہ گزرنے کے باوجود ختم نہیں ہو رہے ہیں۔