: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین شفیق اللہ پر فکسنگ کے جرم میں 6 برس کی پابندی عائد


Afghanistan wicket-keeper Shafiqullah Shafiq banned for 6 years May 10, 2020 | 11:57 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین شفیق اللہ پر فکسنگ کے جرم میں 6 برس کی پابندی عائدہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطا بق وکٹ کیپر اینڈ بیٹسمین شفیق اللہ نے خود پر عائد کرپشن الزامات تسلیم کرلیے، ان میں 20-2019 کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ایک میچ کو فکسڈ کرنے کی کوشش بھی شامل ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق ان پر 2018 میں افغانستان پریمیئر لیگ میں بھی فکسنگ اور ساتھی کھلاڑی کو کرپشن پر اکسانے کے الزامات بھی ہیں۔