: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

افغانستان میں صدارتی انتخابات اشرف غنی دوسری مرتبہ صدر منتخب


ashraf gani December 22, 2019 | 5:58 PM

کابل: (نیوزآن لائن)افغانستان میں 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت صدر اشرف غنی 51 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہوگئے ہیں،تفصیلات کے مطا بق افغانستان کے انڈیپینڈنٹ الیکشن کمیشن نے 28 ستمبر کو ملک بھر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کے نتائج جاری کر دیئے ہیں، صدر اشرف غنی کو 9 لاکھ 23 ہزار 868 ووٹ ملے جس کے بعد اشرف غنی دوسری مرتبہ افغانستان کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے حریف عبداللہ عبداللہ 7 لاکھ 20 ہزار 990 یعنی 39 فیصد ووٹ ہی لے سکے جب کہ گلبدین حکمت یار 70 ہزار 243 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔