: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

افطار جیسے اسلامی فریضہ پر حکومت کی بوکھلاہٹ سمجھ سے بالا تر ہے۔ مرتضیٰ وہاب


murtuza wahab May 20, 2019 | 3:49 AM

کراچی :( نیوزآن لائن) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعا ت ، قا نون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افطار جیسے اسلامی فریضہ پر حکومت کی بوکھلاہٹ سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال رمضان المبارک میں سیاسی جماعتین افطار پارٹی کی دعوت ایک دوسرے دیتی رہی ہیں۔ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے آپکی تکلیف سمجھ سکتے ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لگتا ہے بلاول بھٹو زرداری کی تحریک سے قبل ہی حکومت ڈھیر ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکمراں صرف ایک افطار پر ہی چاروں شانے چت ہوگئے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ بیساکھیوں پر کھڑی حکومت ایک افطار کی مار ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب کا حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کے افطار پر نظر رکھنے کے بجائے ملکی تباہ حال معیشت پر نظر رکھیں۔