: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

اطالوی فٹبال لیگ مقابلہ ، انٹر میلان نے جینوا کو تین صفر سے شکست دے دی


football July 26, 2020 | 7:51 PM

روم:(نیوزآن لائن)اطالوی فٹبال لیگ میں ایک اور یکطرفہ مقابلہ ہوا، انٹر میلان نے جینوا کو تین صفر سے شکست دے دی جبکہ لوکاکو نے 2 گول اسکور کیے۔تفصیلات کے مطا بق سیری اے میں انٹر میلان اور جینوا ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، انٹرمیلان نے تیزی پکڑی، چونتیسویں منٹ لوکاکو نے گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی۔ اسی ایک صفر کی سبقت پر پہلا ہاف ختم ہوا۔دوسرے کے آخر میں سینکز نے بال کو جال میں ڈالنے کا کمال دکھایا، انجری ٹائم میں اسٹارز سے بھری انٹرمیلان ایک اور وار کیا، لوکاکو نے اضافی منٹ اپنا دوسرا گول اسکور کیا۔تین صفر کی بڑی جیت پر انٹرمیلان کو بڑا انعام ملا، اٹلانٹا سے دوسری پوزیشن چھین حاصل کی۔