: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

اسلام تلوار کی دھار سے نہیں بلکہ رحمت دو جہاںۖ کے اخلاق سے پھیلا ہے : جان محمد بلوچ


11-11-2019 Chairman November 10, 2019 | 11:04 PM

فلاحی ریاست اور پر امن معاشرے کے قیام کے لئے حضور ۖ کی سیرت کو اپنانا ہوگا
کراچی:(نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے، سرکار دو جہاں ۖ کی ولادت کی خوشی میں کروڑو ں مسلمان ، بچے، بوڑھے اور نوجوان بلاخوف و خطر جلوسوں اور محافل میںشریک ہوکر انتہاء پسندوں اور دہشت گردوں کو یہ پیغام دے رہے کہ کوئی ڈر، خوف ہمیں میلاد منانے سے روک نہیں سکتا،اسلام تلوار کی دھار سے نہیں بلکہ رحمت دو جہاںۖ کے اخلاق سے پھیلا ہے۔چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ سرکار دو جہاں کی آمد دنیائے جہاں کے لئے رحمت ہے، فلاحی ریاست اور پر امن معاشرے کے قیام کے لئے حضور ۖ کی سیرت کو اپنانا ہوگا، حضور ۖ کی بحیثیت کا مقصد دنیا سے اندھیروں کا خاتمہ اور انسانیت کی فلاح و بہبود ہے، رسول ۖ کی سیرت طیبہ پر عمل سے دنیاوآخرت دونوں سنواری جاسکتی ہے ، انسان اللہ اور اس کے رسول ۖ کی سچی محبت سے ایسے مقام پہنچ جاتا ہے جہاں دوسرے اعمال سے نہیں پہنچ سکتا، اللہ اور آپ ۖ کی محبت نجات کا راستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ ، صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ کے ہمراہ مفتی جان محمد نعیمی کی سربراہی میں نکلنے والے ضلع ملیر کے مرکزی جلوس میں شرکت اور علماء کرام کے ہمراہ جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔جلوس میں عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ یوسی چیئرمین اختر بلوچ، کونسلر حسن بلوچ ،سمیع بلوچ ،آغا کریم ،ڈائریکٹرایڈمن واثق ظفر ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اوردیگر معززین بھی شریک تھے۔ ملیر میں جشن ولادت رسول ۖ انتہائی عقیدت و احترام ، تزیک و احتشام سے منایا گیا ، جلوسوں کی گزرگاہوں پر مذہبی تنظیموں اور جماعتوں کی جانب سے عاشقانِ رسول ۖ کیلئے استقبالی کیمپس ، پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئیں تھیں۔