: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

ازخود احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد ممکن ہی نہیں ہے کہ کرونا جیسی وباؤں کو دور بھگانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ۔چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور


moheed anwar May 15, 2020 | 10:58 PM

کراچی:(نیوزآن لائن )چئیرمین بلدیہ شرقی معید نے کہا ہے کہ کرونا کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کامیابی اس بات پر منحصر ہے کہ جو دستیاب وسائل ہیں انہیں درست استعمال کرنے کے ساتھ احتیاطی تدابیر کو ازخود اختیار کیا جائے،ازخود احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد ممکن ہی نہیں ہے کہ کرونا جیسی وباؤں کو دور بھگانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا سے بچاؤ کیلئے ہینڈ سینیٹائزر ،ٹمپریچر مشین ، فیس ماسک و دیگر اشیاء کا جائزہ لینے کے بعد مذکورہ اشیاء کو اپنی زیر نگرانی بلدیہ شرقی کے زیر انتظام طبی مراکز، میٹرنیٹی ہومز اور ہسپتالوں کے حوالے کرنے کے دوران کیاچئیرمین معید انور نے اس موقع پر تمام اشیاء کا بغور جائزہ لینے کے بعد متعلقہ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کیلئے امتحان کی گھڑی ہے ، ایسے میں خدمت اپنا دینی واخلاقی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں،واضح رہے کہ چیئرمین معید انور کی زیر نگرانی بلدیہ شرقی کی جانب سے کرونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے جس میں تمام علاقوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیہ شرقی کے زیر انتظام وباء سے نمٹنے کیلئے طبی مراکز فعال ہیں انہوں نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے جن محکموں کو جو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ہیں وہ مکمل ذمہ داری سے سر انجام دیں خاص طور پر فیومیگیشن کا عملہ اپنی خدمات اسی طرح سر انجام دے جس طرح وہ سر انجام دے رہا ہے انہوں نے انچارج فیومیگیشن راؤشمشاد کی خدمات کو سراہا اس موقع پر ان کے ہمراہ سپریٹینڈنگ انجنئیر اظہر حسین شاہ، ڈائریکٹر پرچیز محمد اکرم اراکین کونسل محمد غوث، مشتاق علی بھی موجود تھے