: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

اداکارہ ریما خان کا عمر شریف کی بیٹی کی وفات پرتعزیت


rema khan February 23, 2020 | 9:16 PM

لاہور:(نیوزآن لائن)پاکستانی فلم اسٹار ریما خان نے مزاحیہ اداکار عمر شریف کی بیٹی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ریما خان نے اپنے انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ عمر شریف کی بیٹی حیرا کی موت کی المناک خبر سے بہت دلبرداشتہ ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ حرا ایک حیرت انگیز روح اور ایک پیاری نوجوان لڑکی تھی۔ اتنی کم عمر میں اس کی موت ناقابل تصور ہے۔ عمر اور ان کے اہل خانہ کے لئے خدا سے میری دعا ہے کہ وہ ان کو یہ بہت بڑا نقصان برداشت کرنے کے لئے صبر اور طاقت عطا کرے ۔