: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

اخلاقی تربیت کے بغیر تعلیم فساد کا سبب بنتی ہے حافظ نعیم الرحمن


Noman Jamia copy April 21, 2019 | 8:13 PM

جامعة الامام نعمان بن ثابت قابل مبارکباد ہے کہ یہاںتعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ”تقریب سعید” سے خطاب
آج کا شیطانی ایجنڈا ”میرا جسم میری مرضی ہے ”لیکن پاکستان کے 54لاکھ طلباء اس ایجنڈے کو کسی صورت عام نہیں ہونے دیں گے
تقریب سے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی مولانا عبد الوحید سید احمد ، مولانا حبیب احمد حنفی کا خطاب حفاظ کرام میں شیلڈ و میڈلزکی تقسیم
کراچی :( نیوزآن لائن)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم اور تربیت لازم و ملزوم ہیں جبکہ اعلیٰ اخلاقی تربیت کے بغیر تعلیم بناؤ کے بجائے بگاڑ کا سبب بنتی ہے ہمیں نئی نسل کی تربیت ایسے خطوط پر کرنی ہوگی جس سے تیار ہونے والا اچھا طالب علم ،مثالی عالم ، بہترین حافظ بننے کے ساتھ اچھا داعی اور مسلمان بھی ہواورمعاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حیائی و فحاشی کی روک تھام کے لیے جدوجہد کرسکے ۔جامعة الامام نعمان بن ثابت اس حوالے سے نمایاں ہے کہ یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ عمدہ تربیت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ میں ”تقریب سعید ”تکمیل حفظ قرآن و تقسیم و انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سابق امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، نائب امیر ضلع سید احمد ، جامعة الاخوان کے مہتمم و جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میںجامعة الامام نعمان بن ثابت کے مدیر مولانا حبیب احمد حنفی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ جامعہ حنفیہ ملیر سعود آباد کے مہتمم مولانا یامین منصوری نے 25حفاظ کرام کی آمین کروائی۔ تقریب میں طالبات کے لیے علیحدہ انتظام کیا گیا تھا جس میں 8طالبات کی ناظرہ قرآن مجید کی تکمیل تقریب کی گئی ۔ اس موقع پر جامعة الاخوان میں شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالرؤف، محمد احمد قاری، مدیر جامعة الانصار مولانا فیصل عادل، مدیر جامعة الایمان مدثر حسین انصاری ، مدیر اقراء تفہیم القرآن مولانا فیصل عادل، مولانا فضل احد حنیف، عرفان عادل ، امین الدین دانش و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر طلبا ء نے تلاوت قرآن مجید،حمد ، نعت، احادیث ، تقریر (انگلش، اردو اور عربی )اور ٹیبلو بھی پیش کیے ۔تقریب میں حفاظ کرام طلباء اور مختلف شعبہ جا ت میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈ اور میڈلزبھی تقسیم کیے گئے۔ حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ طلبہ،والدین اور اساتذہ تعلیمی شعبے کے اہم ترین ستون ہیں ان میں سے جو بھی ستون کمزور ہوگا تو اس کا اثر پورے تعلیمی و تربیتی نظام پر پڑے گا۔قرآن مجید سینوںمیں محفوظ کرنے کی سعاد ت حاصل کرنے والے طلبا ء مبارکباد کے مستحق ہیں اور اللہ کا ان پر خاص فضل ہے ان کے سینوں کو قرآن مجید سے منور کیا ۔ اْنہوں نے کہا کہ بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی اگر بہتر خطوط پر تعلیم و تربیت کی جائے تو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج د نیا بھر میں دہشت گردی کا سبب بننے والے ممالک بھی مسلمانوں کو دہشت گردی کے طعنے دے رہے ہیں جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد اوراتفاق پیدا کر کے ملک و قوم کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں ۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ جامعة الامام نعمان بن ثابت نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ننھے منے بچوں کوقرآن مجیدکا حافظ بنایا ۔ رمضان المبارک کی آمد ہے ، یہ نزول قرآن کا مہینہ ہے ، یہ مہینہ روزے کی عبادت اور بے شمار فضیلتیں لے کرآرہا ہے ، اس ماہ مبارک کے شب و روز ایسے ہیں جس میں انسان اپنی خواہشات نفس کی تکمیل اپنے رب کی خاطر چھوڑ دیتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج شیطانی قوتیں یہ کہتی ہیں کہ ”میرا جسم میری مرضی ”لیکن رمضان کے بابرکت مہینے میں بندہ کہتا ہے کہ میرا جسم لیکن رب کی مرضی ، آج میڈیا کے ذریعے شیطانی ایجنڈاپورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن الحمد للہ پورے پاکستان کے مدارس 54لاکھ طلباء اس ایجنڈے کو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے ۔