: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

آئی ایس او کے زیر اہتمام جعفرِ طیار سوسائٹی میں یادِ شہدا سیمینار کا انعقاد


iso news March 17, 2019 | 9:41 PM

شہیدڈاکٹرمحمد علی نقوی نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی،زہرا نقوی ممبر پنجاب اسمبلی
شہدا کی زندگی ہمارے لیے ایک عظیم مشعلِ راہ ہے،مولانا نسیم حیدر زیدی
ہم نے ہمیشہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کیا اور ہمیشہ کرتی رہیں گے، مولانا شبیر بخاری
کراچی :( نیوزآن لائن)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت یادِ شہدا سیمینار کا انعقاد جعفرِ طیار سوسائٹی میں کیا گیا۔ سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار میں آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس، رکنِ پنجاب اسمبلی محترمہ زہرا نقوی، مولانا شبیر بخاری، مولانا نسیم حیدر زیدی ،مجلسِ وحدت المسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن نیت شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی،شہید نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا،ہمیں شہید کی زندگی سے ہمت،حریت،جاذبیت،استقامت،شجاعت،محبت، اطاعت کا درس ملتا ہے۔مزید خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ شہدا کی زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے،شہید استاد سبط جعفر نے اپنی پوری زندگی علم کی شمع کو روشن رکھنے اور اسے مزید فروغ دینے میں گزار دی،شہید اپنے دور کے مسیحا تھے کہ جو ہر وقت خدمتِ خلق کے لیے آمادہ و تیار رہتے تھے اور شہید کی شخصیت ایک ہمہ جہت،بہادر،عجز و انکساری سے بھر پور تھی۔مزید خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ ہمیشہ بلند کیا اور کرتے رہیں گے،مگر پاکستان کی سلامتی و استحکام کی فکر کرنا شاید ہمارا جرم تھا کہ ہمیں شہید بھی کیا گیا اور پابندِ سلاسل بھی کیا گیا چونکہ اسیری و شہادت ہمارا ورثہ ہے اور ہمیں اس پر افتخار حاصل ہے۔