: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

  • حلقہ این اے 250ووٹوں کی گنتی جاری ، عوام فیصلے کے منتظر

    May 19, 2013 | 5:43 PM
    na 2500

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250کے 43پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کا وقت ختم
    کراچی(نیوز آن لائن )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آج کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی ایس 112اور پی ایس 113کے 43پولنگ اسٹیشنوں پرصبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ کاوقت شام 5بجے ختم ہو گیا،ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250میں 11مئی کو ہونے والے انتخابات میں بیلٹ بکس و دیگر سامان کے بروقت نہ پہنچنے کے سبب حلقے کے 43پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب ہو ا۔انتخاب میں ڈیفنس اور کلفٹن کے عوام نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور پولنگ کے ابتدائی دو گھنٹوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنوں پر دکھائی دی تاہم گرمی کی شدت کے سبب دوپہر کو ووٹروں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ ا لیکشن کمیشن نے آج کے انتخاب کے لئے خصوصی طور پر بیلٹ پیپر کے رنگوں میں تبدیلی کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے لئے سفید جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے سبز رنگ کے بیلٹ پیپر شائع کئے ۔انتخاب کے دوران امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے مجموعی طور پر 3ہزار5سو سے زائد سیکیوٹی اہلکاروں نے اپنے فرائض انجام دیئے۔ مزید پڑھیے

Live News Channels

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

Corruption News
CORRUPTION NEWS
CRIME STORIES
CRIME STORIES
TALK SHOWS
TALK SHOWS
DIPLOMAT NEWS
MINORITIES NEWS

ADVERTISEMENT CORNER

size
580051_10151305618762665_1838125572_n
426344_435714536485365_1058647609_n
Deepak-Perwani-Winter-Collection-2013-for-Girls-7
bonanza lawn 2013
lipton dip and win
iphone 5 a
Kashee's c
Deepak-Perwani
150881_507282889328268_1228730341_n
67364_502946476428576_2029943894_n
<< >>

NewsOnline

Visitor Counter

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player


(Click here)پاکستان نیوز

  • پی ٹی آئی کارکنان ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں ۔عمران خان کا ویڈیو پیغام

    May 19, 2013 | 6:38 PM
    i khn

    لاہور(نیوز آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نئے پاکستان کے قیام کی خاطر ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں۔شوکت خانم اسپتال سے جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں عمران خان کاکہنا تھا کہ زہرا شاہد حسین کی قربانی کسی صورت رائیگاں نہیں جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ زہرا شاہد کی شہادت کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کے لئے عوام کا گھروں سے نکلنا خوش آئین عمل ہے۔عمران خان نہ کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو جان بوجھ کر خراب کرکے کراچی کو کنٹرول میں لینے کی سازش کی جارہی ہے۔حالیہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انتخابات 2013میںتاریخ کی بدترین دھاندلی دیکھنے میں آئی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد میں بری طرح ناکام رہاہے ۔عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا ازخود نوٹس لے۔پارٹی کارکنان کی جانب سے دئیے جانے والے دھرنوں کے متعلق عمران خان نے کہا کہ کارکنان دھرنے اس جوش و جذبے سے جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ میری بد قسمتی ہے کہ میں ان دھرنوں کا حصہ نہیں بن پایا۔

(Click here)سندھ نیوز

  • حیدرآباد ،مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، پیٹرول پمپ اور کاروبار بند

    May 19, 2013 | 11:31 AM
    haiderabadddddd

    حیدرآباد(نیوزآن لائن) شہر کے مختلف علاقوں میں الصباح سے ہی نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ جس کے باعث شہر میںکاروبار اور متعددپیٹرول پمپ بھی بند کرادیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان کینڈی کی گاڑی کو آگ لگادی۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف حصوں میں مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر رکھی ہی ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

(Click here)کراچی نیوز

  • تحریک انصاف نیاپاکستان بناکر رہے گی، شاہ محمود قریشی

    May 19, 2013 | 2:01 PM
    shahmehmood

    کراچی(نیوز آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما کے شاہ محمود قریشی نے کراچی میں ہونے والے این اے 250 اور پی ایس 112اور 113کے مختلف حلقوں کا دورہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنا کر رہے گئی۔آج ووٹنگ کے دوران خوف کا ماحول پیش کرنے کی کوشش کی گئی لیکن میرا سلام ہے سول سوسائٹی کے ان لوگوں کو کہ جنہوں نے آج گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میںآزاد ماحول ہو تو یہاں تبدیلی کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتاہے۔شاہ محمود قریشی نے الیکشن کے حوالے سے مزید کہا کہ سندھ کے تمام حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن سے گزارش ہے کہ وہ میرے حلقے مین بھی پولنگ کروائے۔

(Click here)بزنس

  • کل لوڈ شیڈنگ میں کمی سے متعلق خوشخبری دیں گے ، ڈاکٹر مصدق ملک

    May 19, 2013 | 4:06 PM
    shart fall

    لاہور(نیوز آن لائن)وزیر پانی و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ کل عوام کو لوڈشیڈنگ میں کمی سے متعلق خوشخبری دی جائے گی ۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کاکہنا تھا کہ ملک بھر میںبجلی بحران کے سبب یکساں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی صوبے کے ساتھ زیادتی نہیں کی جا رہی۔انہوں نے کہاکہ لاہور اور پنجاب کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ گرڈ اسٹیشنوں کے بند ہونی کی وجہ سے بڑھایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل میں متعلقہ عملے کی غفلت بھی شامل ہے ۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقداما ت کئے جا رہے ہیںاور بہت جلد عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلادی جائیگی ۔واضح رہے کہ ملک میں بجلی بحران 6ہزارکلو میگا واٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔

(Click here)کھیل

  • سری سانتھ کا سنٹرل کا نٹریکٹ ختم،راجھستا ن رایلز

    May 19, 2013 | 1:38 PM
    -Srinivasan

    نئی دہلی(نیوزآن لائن)راجھستان رایلز نے سری سانتھ کا سینٹرل کانٹریکٹ ختم کر دیاہے۔ بی سی سی آئی کے چئیرمین سری نواسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھلاریوں کے خلاف نیا قانون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے کھلاریوں پر فوراً پابندی نا لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کے آنے کے بعد ہی کھلاریوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گئے۔الزامات صحیح ثابت ہو نے کی صورت میں قا نون کے مطابق کھلاڑیوں کے ساتھ کارروائی کی جا ئے گی۔سری نواسن نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو تحفظ فرا ہم نہیں کیا جا ئے گا جو سزا کامستحق ہے اس کو سزا دی جا ئے گی۔ بی سی سی آئی کے چئیرمین نے مزید کہا کہ کھلاڑی غلط ہوسکتے ہیں لیکن آئی پی ایل غلط نہیں ہوسکتا۔آئی پی ایل کی ہر ٹیم کے ساتھ اینٹی کرپشن عہدیدار موجود ہو تے ہیں ۔ سر ی نواسن نے کھیل کے دوران کسی کو بھی کھلاڑیوں تک رسا ئی نہ دینے کا حکم جاری کر دیا ۔جبکہ آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلا ڑیوں کو تا حیات کر کٹ کھیلنے پر پا بندی کے امکا نات ہیں۔

(Click here)ثقافت

  • دپیکا پڈکون سلمان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند

    May 19, 2013 | 4:56 PM
    dipika

    ممبئی(نیوز آن لائن)بالی وڈ کی معروف اور سپر ہٹ اداکارہ دپیکا کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔وہ سلمان خان کے عشق میںگرفتار ہو کر رہ گئی ہیں،وہ اس گھڑی کا شدت سے انتظار کرہی ہیں جب وہ سلمان کے ساتھ رومانس کریں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بالی وڈ میں کنگ خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں،مگر اب وہ سلو کی ہیروئن بننا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ فلم پروڈیوسر نے دپیکا کو ایک فلم کے لئے کاسٹ کرلیا ہے،جس میں وہ سلمان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

(Click here)انٹر نیشنل

  • کابل ،پولیس سربراہ عبدالغنی موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق

    May 19, 2013 | 12:05 PM
    taleban

    کابل(نیوزآن لائن) افغانستان کے دارلحکومت کا بل میں ا فغان فوج کے سر براہ عبد ا لغنی کو گھر کے با ہر 2مسلح مو ٹر سا ئیکل سواروں نے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطقابق افغانستا ن کے صوبے فر ح میںطالبان کے خلاف مہم میں قیادت کر نے والے افغان فوجی کمانڈر عبدالغنی کو گھر سے نکلتے وقت مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ عبدالغنی زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے مو قع پر ہی ہلا ک ہو گئے۔